ڈرائیونگ کی مہارت

پرنس ولیم نے کار ریسنگ میں اپنی ڈرائیونگ کی مہارت دِکھادی

لندن (عکس آن لائن)برطانوی شہزادے پرنس ولیم نے اسکاٹ لینڈ میں ماحول دوست کار ریسنگ میں اپنے اسکلز دکھائے، انہوں نے الیکٹرک آف روڈ سیریز ایکسٹریم ای کا بھی دورہ کیا جہاں وہ خود کو ڈرائیونگ سے دور نہ رکھ سکے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں موجود ہیں جہاں وہ کلائمٹ سمٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

دنیا کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے منعقد کی گئی کانفرنس میں آب و ہوا کی بہتری کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی۔گزشتہ روز پرنس ولیم نے ایکو فرینڈیلی کار ریسنگ سرکٹ کا بھی دورہ کیا جہاں وہ خود کو ڈرائیونگ سے دور نہ رکھ سکے اور اپنی ڈرائیونگ کے جوہر دکھائے۔واضح رہے کہ ایکسٹریم ای کا ایونٹ عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی نقصان سے متاثرہ دنیا کے دور دراز علاقوں میں ریسنگ کا انعقاد کرکے کلائمٹ چینج کے کانسپیٹ کو سامنے لائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں