عوامی مسائل

پاکپتن:عوامی مسائل کے حل کیلئے تسلسل کے ساتھ ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ڈپٹی کمشنر

پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن)عوامی مسائل کے حل کیلئے تسلسل کے ساتھ ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ،عوامی مسائل کے حل کیلئے سرخ فیتہ ازم کی روایات کو ختم کیا جائے ، عوام کے حقیقی مسائل قانونی پہلوؤں کے تحت حل کیے جائیں ، عوامی مسائل کے حل کیلئے تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور قلیل وقت میں عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے موثر کاوشیں کی جائیں ، عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ،

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے سیٹیزن پورٹل سے متعلق بلائے گئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ، اے سی پاکپتن شرجیل شاہد گجر ، اے سی عارفوالہ اظہر طارق وٹو ، ایس این اے فیاض مسعود ، ڈین ڈی ایل جیم طاہر مختار ، ڈی او سپورٹس فیصل عمران وٹو ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد ، سی اوایم سی ملک جاوید اسلم ، اے ڈی ماحولیات رانا صفدر علی ، اے ڈی ایجو کیشن فہیم انور، سیکر ٹری ڈی آر ٹی اے واصف یسین سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ،

ایس این اے فیاض مسعود نے اجلاس کو سیٹیزن پورٹل پر ہونے والی اپ لوڈ شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی طور پر آگا ہ کیا گیا ، سیٹیزن پورٹل کے تحت مختلف محکموں کے خلاف شہریوں کی طرف سے 10143 شکایات موصو ل ہوئیں اور9796 شکایات حل کی گئیں ، حکومتی ہدایات کے تحت لینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے خلاف فوری کوئیک ریسپانس کے جائے اور جہاں پر ضرورت ہو وہاں پر سخت قانونی کاروائی کی جائے ، ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے تمام اداروں کے ضلعی سر بر اہان کو ہدایات جاری کیں کہ فیڈ بیک پر خصوصی توجہ دی جائے اور س اس مقصد کیلئے شکایت کند گان کو فون کریں تاکہ ان کو مطمن کیا جا سکے ،سیٹیزن پورٹل پر درج ہونے والی شکایات کے ازالے کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں