پاکپتن ( نمائندہ عکس آن لائن) تھانہ سٹی پولیس نے ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمن بگوی اور ڈی ایس پی نوید سرور کی نگرانی میں 4رکنی گروہ گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا ایس ایچ او سٹی محمد اشرف بھٹی نے پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غضنفر ماچھی گروہ کے 4ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک کار پانچ موٹر سائیکلیں 11اعلیٰ نسل کی قیمتی بکریاں نقد رقم اور مختلف گھروں سے لوٹا گیا سامان بر آمد کر لیا ہے
اور اب ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی آر پی او ساہیوال طارق عباس قریشی ڈی پی او پاکپتن نجیب الرحمن بگوی اور ڈی ایس پی سٹی نوید سرور کی ہدایت کی روشنی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور تھانہ سٹی کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے ۔