پاکستانی

پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی رینکنگ میں بہتری

اسلام آباد (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی اور نعمان علی نے کیریئر میں اپنی بہترین رینکنگ حاصل کرلی۔زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ڈبل سنچری بنانے والے عابد علی رینکنگ میں 40 ویں نمبر پر آ گئے،

اسپنر نعمان علی بھی بہترین رینکنگ حاصل کرتے ہوئے 54 سے 46 ویں نمبر آ گئے۔ تینوں بولرز اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں لینے میں بھی کامیاب رہے تھے، حسن علی چھ درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 9 درجے بہتری کے بعد 22 ویں نمبر پر آ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں