پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند 13 چوٹیاں سر کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوگئے۔

شہروز کاشف نے چین میں 8188 میٹر بلند، دنیا کی چھٹی بلند چوٹی چو اویو کو سر کرکے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔یہ کارنامہ سرانجام دینے سے وہ چو اویو سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی بن گئے ہیں۔

شہروز کاشف شیشاپنگما کو سر کرکے عالمی ریکارڈ سے ایک چوٹی کی دوری پر رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں