افتخار ٹھاکر

پاکستانی قوم خیرات دینے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے، افتخار ٹھاکر

لاہور(عکس آن لائن )سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم خیرات دینے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے اور یہی زندہ دل قوموں کی نشانی ہوتی ہے ، آج مشکل اور آزمائش کا وقت ضرور ہے لیکن یہ بھی کٹ جائے گا اور بہت جلد ہم معمول کی زندگی بسر کر رہے ہوں گے۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہر شعبے میں کاروبار زندگی معطل ہے لیکن اس کے باوجود صاحب ثروت شخصیات خدا کی راہ میں بڑھ چڑھ کر خرچ کر رہی ہیں جو بہت خوش آئند ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستانی قوم خیرات دینے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے اور یہی زندہ دل قوموں کی نشانی ہوتی ہے ۔

مشکل کی اس گھڑی میں بھی پاکستانی لوگوں نے پسے ہوئے طبقات میں وسائل تقسیم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات ہمیں بہت جلد اس مشکل سے نجات دے گی او رہم دوبارہ معمول کی سر گرمیاں شروع کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں