پاکستانی ثقافت

پاکستانی ثقافت دنیا میں سفارتکاری کی بنیاد بن سکتی ہے’ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پاکستانی ثقافت دنیا میں سفارتکاری کی بنیاد بن سکتی ہے،ہماری ثقافت بہت خوبصورت ہے ،موجودہ حکومت اس شعبے میں ترقی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے،سیاحت و فن وثقات کا فروغ پی ٹی آئی حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ترجیح ہے

ان خیالات کااظہار انہو ں نے فنکاروں، آر ٹسٹوں کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ سیاحت و فن وثقات کا فروغ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم ترجیح ہے،موجودہ حکومت اس شعبے میں ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اور بہت جلد اس کے ثمرات سامنے آنا شرو ع ہو جائیں گے، پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو دنیا میں متعارف کروا سکیں اور ہمارے فنکار اپنے فن کو نکھار سکیں۔

انہو ںنے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت اس کی معاشرتی زندگی کی آئینہ دار ہوتی ہے، ثقافت کے تمام شعبوں میں معیار اور ترقی کے لئے معقول اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔کلچر پالیسی سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ غربت میں بھی کمی واقعہ ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں