کراچی(عکس آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت اعلی خوبیوں، زندگی سے بھرپور اور قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔یوم سندھی ثقافت کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ثقافت کے بغیر قوم کا تصور رنگ و خوشبو کے بغیر پھول کے مترادف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کثیر رنگی ثقافت اعلی خوبیوں، زندگی سے بھرپور اور قومی اتحاد و ہم آہنگی کی بنیاد ہے، سندھی ثقافت قدیم انڈس سویلائیزیشن اور اسلامی تہذیب کا خوبصورت امتزاج ہے، سندھی ثقافت وادیِ مہران کے لوگوں کی انسانیت دوستی، ملنساری اور دلیرانہ مزاج کی آئینہ دار ہے۔