عالمی رینکنگ

پاکستان کورینکنگ میں پہلی پوزیشن رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ کرنا ہوگا

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کو ٹی ٹونٹی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سیریز رینکنگ کے حوالے سے پاکستان کے لئے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بہت اہمیت کی حامل ہے۔ گرین شرٹس کو ،نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے کلین سویپ کرنا ہوگا ،پاکستان کی ایک شکست بھی کینگروز کو نمبر ون بنا سکتی ہے۔پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اس وقت 270 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،آسٹریلیا269پوائنٹس کے ساتھ د وسرے جبکہ جنوبی افریقہ262 پوائنٹس کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیؤ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں