کورونا وائرس

پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مزید 4 درجے نیچے چلا گیا، 31ویں سے 35ویں نمبر پر آگیا

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ کے باعث پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مزید 4 درجے نیچے چلا گیااور 35 ویں نمبر سے 31 ویں نمبر پر آگیا،12 اپریل کی رپورٹ میں پاکستان 35 ویں نمبر پر تھا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی مجموعی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے، انڈیا دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک 61 سے 70 سال کے 4 ہزار 531 افراد انتقال کر چکے ہیں، 51 سے 60 سال کی عمر کے 4005 اور 71 سے 80 سال کے 2821 افراد جاں بحق ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے 81 سے 90 سال کے 935 اور 91 سے سو سال اور اس سے زائد عمر کے 128 افراد کی کورونا سے موت ہوئی، ملک میں ایک سے دس سال کے 44 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئیے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ابتک 10 ہزار 472 مرد، 5 ہزار 397 خواتین اور تین خواجہ سراؤں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، کورونا سے سب سے زیادہ کراچی میں 3 ہزار 847 اموات ہو چکی ہیں، لاہور میں 3 ہزار 26، راولپنڈی میں 1114، پشاور میں 806 اموات ہو چکی ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 355 مریضوں کی وینٹی لیٹر پر موت ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 65 اسلام آباد میں 58 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر انتقال ہوا۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹر پر جانبحق ہوئے، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 8 اعشاریہ 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ابتک 15 ہزار 521 ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں، 150 ہیلتھ کیئر ورکرز ابتک کورونا سے جانبحق ہو چکے ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ابتک 90 ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس، 4 نرسز اور 51 پینڈیمک سٹاف کے افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں