فردوس عاشق اعوان

پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے بھارتی مذموم عزائم خاک میں مل گئے،ایف اے ٹی ایف کی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات کی تعریف ہماری مخلصانہ کاوشوں کا اعتراف ہے،پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کے لیے کوشاں تھا تو دوسری جانب وزیراعظم عمران اپنی مخلصانہ کاوشوں سے پاکستان کا حقیقی مثبت شخص دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔اس لمحے قیام پاکستان کی مخالفت کرنے والوں کی اولادیں استحکام پاکستان کی منزل کے حصول میں روڑے اٹکا رہی ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان گرے لسٹ میں ہے، اگلے چند ماہ نہایت اہم ہیں،ایسی صورتحال میں مولانا ملیشیا اور جتھوں کے ساتھ دہشت کی علامت بن کر ملک و قوم کے تشخص اور وقار کو کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں