پاکستان اور آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط کیلئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے 96کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے دوبارہ متوقع ہیں۔ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے اور مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر کی ملنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں