عمران خان

پاکستان کا جوہری کمانڈ اور کنٹرول سسٹم سب سے محفوظ ہے، عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہری کمانڈ اور کنٹرول سسٹم سب سے محفوظ ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر سوالات اٹھادیئے ہیں۔عمران خان نے سوال کیا کہ امریکی صدر ہماری جوہری صلاحیت کے بارے میں اس غیرضروری نتیجے پر کس معلومات کی بنیاد پر پہنچے ہیں اور پاکستان نے کب جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے خاص طور پر نیوکلیئرائزیشن کے بعد؟

انہوں نے کہا بطور سابق وزیراعظم میں جانتا ہوں کہ ہمارے پاس سب سے محفوظ جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم ہے تاہم پاکستان امریکا کی طرح جنگوں میں شامل رہا ہے نہ کسی ملک میں جارحیت کی۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی کی مکمل ناکامی اور اس کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے دعووں کو ظاہر کرتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے نااہلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات ہمیں معاشی تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت خود کو این آر او ٹو دینے میں مصروف ہے۔عمران خان نے کہا کہ وائٹ کالر مجرموں کو ملک لوٹنے کا لائسنس دیا جا رہا ہے اور یہ قومی سلامتی پر بھی سمجھوتا کر لیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں