اضافہ مسترد

پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتی ہے، حکومت عوام دشمن فیصلے کر عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمتوں کا برائے راست اثر غریب طقبے پر پڑے گا، بجلی کے بریک ڈاون کے بعد بجلی مہنگی کرنا قابل مذمت ہے، وفاقی حکومت اپنی نااہلی اور ناکامی کا بوجھ عوام پر ڈالنا بند کرے۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کے بدترین بریک ڈاون کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوتی تو آج بجلی مہنگی نہ ہوتی، وفاقی حکومت بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لے

اپنا تبصرہ بھیجیں