کراچی (عکس آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر واپس آگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے ادھورا چھوڑ کر واپس آگئی ہے ۔واپس آنیوالی کھلاڑیوں میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان جویریہ خان، منیبہ علی، عمیمہ سہیل ،ایمن انور ،فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، عروبہ شاہ اور ناہیدہ خان شامل ہیں۔واضح رہے کہ ہرارے سے دبئی کی فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے ٹیم کو واپس آنا پڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور زمبابوے کرکٹ نے اماراتی ایئرلائنز کی جانب سے جاری تازہ سفری پالیسی کے اجراء کے پیش نظر متفقہ فیصلے کے بعد دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- بدعنوانی کے خلاف جنگ کی کوششیں بے مثال رہی ہیں، چینی صدر
- چین کے شی زانگ میں ہائیڈرو پاور منصوبہ منظم سائنسی تحقیقات کے بعد شروع ہوا ہے, چینی وزارت خارجہ
- چین کے صدر کےخصوصی ایلچی گھانا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے , وزارت خا رجہ
- چین اور بوٹسوانا تعلقات نے ہمیشہ ترقی کے اچھے رجحان کو برقرار رکھا ہے، چینی صدر
- چائنا ریٹیل سیکٹر سینٹیمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری