کرونا ویکسین ک

پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان نے کرونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے برطانوی ویکسین اے زیڈ ڈی 1222 کے ہنگامی استعمال کی اجازت دی گئی ہے،نجی ٹی وی کے مطابق اے زیڈ ڈی 1222کورونا ویکسین آکسفورڈ، آسٹرازنیکا کی تیار کردہ ہے، منظوری ملنے پر آسٹرازنیکا ویکسین درآمدکے بعد پاکستان میں استعمال ہو سکے گی، برطانوی کرونا ویکسین کے استعمال کی اجازت پاکستان کمپنی نے مانگی تھی،کراچی کی فارما کمپنی آسٹرازینکا کی کرونا ویکسین درآمد کرے گی اور نجی سیکٹر کی درآمدہ اسٹرازینکا ویکسین کی قیمت حکومت طے کرے گی،آسٹرازنیکا کی کورونا ویکسین تمام عمر کے افراد کیلئے موثر پائی گئی ہے اور یہ ویکسین برطانوی وزارت صحت سے منظور شدہ ہے، اس ویکسین کی کامیابی کا تناسب 62 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں