یورو بانڈ

پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کردیئے

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان نے ڈھائی ارب ڈالر کا یورو بانڈ جاری کردیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو یورو بانڈ کے لیے 5.3 ارب ڈالر کی بولیاں ملی تھیں، پاکستان نے 5.3 ارب میں سے 2.5 ارب ڈالر کے بانڈ منظور کیے، پاکستان نے 5 سال کے لیے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کیے، پاکستان نے 5 سال کے لیے 6 فیصد شرح منافع پریورو بانڈ جاری کیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے 10 سال کے لیے 1 ارب ڈالر کے یورو بانڈ جاری کردیئے، پاکستان کو 10 سال کے لیے 7.37 فیصد شرح منافع کی بولیاں ملیں، پاکستان نے 30 سال کے لیے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ منظور کیے، پاکستان کو 30سال کے لیے 8.87 فی صد شرح منافع کی بولیاں ملیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں