اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 59 ہزار151 تک پہنچ گئی ہے اور1225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید ایک ہزار446 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 19 ہزار142 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔
کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 23 ہزار 507 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 21 ہزار118، خیبرپختونخوا 8ہزار259، بلوچستان3536، اسلام آباد 1879، گلگت بلتستان638 اور ا?زاد کشمیر میں 214 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 416 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 374، پنجاب میں 362، اسلام آباد میں 18، گلگت بلتستان میں9، بلوچستان میں42 اور آزاد کشمیر میں 4شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔
ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔