پاکستان سپر لیگ

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غورشروع

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کراچی میں کرانے پر غورشروع کر دیا گیا ،لاہور اور اسلام آباد میں ڈرافٹنگ ہو چکی ہے لہٰذا اب کراچی ڈرافٹنگ وینیو ہوگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگی جبکہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کورونا وائرس کی وجہ سے آئوٹ ڈور کرانے کی حکمت عملی کی جا رہی ہے۔پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مقام پر مشاورت شروع کر دی گئی جبکہ کورونا کی وجہ سے ڈرافٹنگ آن لائن کروانے کا بھی آپشن رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد فرنچائزز کے ساتھ مل کر معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے پْرامید ہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کے میچز آئندہ سال فروری مارچ میں منعقد ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں