امریکا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی چاہتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے جہاں ہر ایک پلیٹ فارم پر لوگوں کو ایک دوسرے سے بات کرنے میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہاکہ امریکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹر نیٹ کی آزادی دیکھنا چاہتا ہے۔

جس میں پلیٹ فارمز کی سب کو دستیابی اور لوگوں کی ایک دوسرے سے بات چیت بھی شامل ہے۔ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی کے سوال پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان اپنے قوانین اور طریقہ کار کے تحت شفاف تحقیقات کرے۔

میتھیو ملرنے کہاکہ تمام الزامات کی پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں۔ایک بار پھر میں پاکستان کے اندرونی معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتا، اور میں اس پر بہت زیادہ یقین رکھتا ہوں کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں