لندن(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں کردار ادا کرے گا، پاکستان پورے ایشیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف او آئی ایم او کی شقوں کی پابندی کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے لندن میں انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائیزیشن کے اکتیسویں اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا۔وفاقی وزیر نے اپنے خطاب کا آغاز قرآن کی سور الجاثیہ کی آیت نمبر 12 سے کیا۔ علی زیدی نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکا کو پاکستانی مقف سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر علی زیدی نے پاکستان کی عالمی سطح پر سمندری تجارت کے حوالے سے جغرافیائی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی، وسطی اور جنوب وسطی ایشیا کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تجارت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف او آئی ایم او کی شقوں کی پابندی کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔علی زیدی نے نئی شپنگ پالیسی کے بارے میں بتاتے ہوئے دنیا کو پاکستانی سی فیئرز کی سروسز سے مستفید ہونے کی دعوت بھی دی۔انہوں نے پاکستان کی سمندری آلودگی کم کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی بہتر کرنے کی کوششوں سے بھی شرکا کو آگاہی دی۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں موجودہ بلیو اکانومی کی صلاحیت، لوگوں کے اس سے جڑے روزگار، کاروباری فوائد، وزارت کے سی فیئرز اور شپنگ انڈسٹری کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکٹر کی بہتری میں کردار ادا کرے گا اور اگلے سال ہونے والے آئی ایم او الیکشن میں حصہ بھی لے گا۔