ملتان(عکس آن لائن)پاکستان بھارت کے خلاف گروپ اے کے دوسرے میچ کیلئے (آج )جمعرات کی صبح کینڈی کیلئے روانہ ہوگا۔ٹیم صبح 3 بجے چارٹرڈ فلائٹ سے کولمبو کے لیے روانہ ہوگی،کولمبو پہنچنے کے بعد پاکستان بس کے ذریعے کینڈی جائیں گے۔
جمعہ کو پاکستان پالے کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک ٹریننگ کریگا اس سے پہلے، اسکواڈ کا ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس کرے گا۔