اسلام آباد،بیجنگ (عکس آن لائن)پاکستان اور چین نے چائینہ پاکستان اقتصادی راہ داری(سی پیک)کی نگرانی کیلئے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
بدھ کو یہ فیصلہ چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چیئرمین لی زانشو اور اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل اجلاس ہوا۔ورچوئل اجلاس میں سی پیک سمیت دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی بے مثال دوستی پر فخر ہے،سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ورچوئل اجلاس میں سی پیک کی نگرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانوں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا،دونوں ممالک کی پارلیمانوں کی قائمہ کمیٹیوں اور فرینڈ شپ گروپ کے مابین ویڈیو لنک کے ذریعے ورچوئل اجلاسوں کے انعقاد پر اتفاق۔اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے،دونوں ممالک میں 70 سالوں پر محیطِ دوستی دنیا کے لیے ایک مثال ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر پر چین کے بھرپور تعاون پر مشکور ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ سی پیک کے تحت قائم منصوبوں کو ہر ممکن سیکیورٹی مہیاءکی جائے گی، سی پیک کے تحت قائم کیے جانے والے رشہ کئی اکنامک زون سے علاقے کی تقدیر کو بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔اس موقع پر چیئرمین این سی پی چائنا نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سدا بہار دوستی کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے، چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ دوستی کلیدی اہمیت کی حامل ہے،دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطے دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے دوستی کے رشتے کو مزید وسعت دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سی پیک کے تحت قائم ہونے کیے جانے والے منصوبوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،راشہ کئی اکنامک زون کے قیام کے سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں،چین پاکستان کی سلامتی اور عالمی سطح پر مفادات کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔