شاہد خان آفریدی

پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے، شاہد خان آفریدی

دبئی(عکس آن لائن)سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے۔

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے بغیر ایشیا کپ بے سود ہے،ایونٹ کہیں بھی ہو مگر اس میں دونوں ٹیموں کو ضرور ہونا چاہیے، ان کے بغیر اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ پی ایس ایل کا مکمل طور پر پاکستان میں انعقاد اہم قدم ہے، بنگلادیش کی ٹیم بھی اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے آرہی ہے، مجھے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ٹور کا انتظار ہے۔سابق آل راونڈر نے کہا کہ سرفراز کی قیادت میں ٹیم جیت نہیں رہی تھی اس لیے ہٹایا گیا، انھوں نے کہا کہ وہ یو اے ای میںاکیڈمی شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں