لاہور (عکس آن لائن) پاکستان 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے والی دنیا کی پہلی کرکٹ ٹیم بن گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے یہ کارنامہ جنوبی افریقا کے خلاف چار میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جیت حاصل کر کے کیا۔قومی کرکٹ ٹیم نے اب تک 163 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 100 اسے فتح حاصل ہوئی جب کہ 59 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 189 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پاکستان نے چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی او سی کی جانب سے میلان 2026 سرمائی اولمپکس کے لئے سی ایم جی کی بین الاقوامی پروڈکشن ٹیم کو لائسنس جاری
- چینی صدر کی جانب سے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں استقبالیہ ضیافت کا اہتمام
- تعطیلات کے دوران چینی معیشت کا ایک اچھا آغاز
- چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح
- چین اور لاطینی امریکہ کے درمیان تعاون میں امریکہ کی مداخلت بالآخر بے سود ثابت ہو گی، چینی وزارت خارجہ