پشاور(عکس آن لائن)پاک فوج کا طور خم بارڈر پر لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے،پاک افواج اور ایف سی کی امدادی ٹیموں نے طور خم بارڈر پر زیادہ ترراستہ کھول دیا ہے،امدادی ٹیموں کے سرچ آپریشن میں جاں بحق افراد کی تلاش بھی جاری ہے، 4لاشوں سمیت 12زخمیوں کو ملبے سے اب تک نکالا جاچکا ہے،
پاک فوج، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں راستہ کلیئر کرنے کے لئے پر عزم ہیں،پاک آرمی کے انجینئرز یونٹ اور آرمی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں کوشاں ہیں،یاد رہے کہ 18اپریل کو طور خم ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے 20 سے 30مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ 5کنٹینرز میں میں آگ بھی لگ گئی تھی۔