پاور پلانٹ

پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے 2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت

لاہور(عکس آن لائن)چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے پاور پلانٹ کو درآمدی کوئلے سے مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے گزشتہ دو ماہ میں پاکستان کو2 ملین ڈالر سے زائد کی بچت ہوئی ہے ،حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی نے پاکستانی کرنسی میں مقررہ نرخوں پر مقامی اور افغان کوئلے کی فراہمی کے لیے ٹینڈرز جاری کیے۔ معاہدے کے مطابق ہر کامیاب بولی دہندہ کو ماہانہ 40,000 ٹن مقامی کوئلہ فراہم کرنا ہے۔کمپنی نے کوئلے کے متعدد پاکستانی تاجروں کو بھی اس میں شامل کیا ہے تاکہ ابتدائی طور پر تقریباً 120,000 ٹن ماہانہ کوئلے کی طلب کو پورا کیا جا سکے۔کمپنی نے مقامی کوئلے کی فراہمی کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کیا جس میں ہر کامیاب بولی دہندہ کیلئے 45 دنوں میں کم از کم 60,000 ٹن کوئلہ فراہم کرنے کی استعداد کے قابل ہونا شرط رکھا گیا ۔

حب بلوچستان میں 1,320 میگاواٹ کا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ چائنا پاور انٹرنیشنل اور پاکستان کے حبکو کے مشترکہ منصوبے کے ذریعے چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت قائم کیا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ساہیوال میںکوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے لئے بھی مقامی کوئلے کی خریداری کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ 1,320 میگاواٹ کا یہ پلانٹ دو چینی فرموں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت لگایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں