قصور(عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے پالک کے کاشتکاروں کو بہترپیداوارکیلئے بروقت آبپاشی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکارآبپاشی میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ انہیں پیداواری نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔
محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکارپٹڑیوں پرکاشت کی ہوئی فصل کیلئے پانی کا وقفہ6سے8دن اورڈرل کے ذریعے کاشت کی ہوئی فصل کا وقفہ10سے 12دن رکھیں نیزجب پودے تین تین پتے نکال لیں تو اس کے گچھے اکھاڑ دینے چاہئیں کیونکہ ایک جگہ زیادہ تعدادمیں اگے ہوئے پودوں کی بڑھوتری متاثر اور پیداوارکم ہونے کا خدشہ رہتاہے‘پودوں کی چھدرائی میں بھی تاخیرنہیں کرنی چاہئیے کیونکہ دیرسے اکھاڑے جانے پربچ جانیوالے پودے بھی متاثر ہوتے ہیں۔