اسد قیصر

پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر اسد قیصر کا افسوس کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)پارلیمنٹ لاجز کے سامنے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنا ہوگا۔ اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اس طرح کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سیاست میں شائستگی، تحمل، برداشت اور رواداری کا کلچر اپنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ منتخب عوامی نمائندے ہیں ان کی عزت سب پر لازم ہے، ہمیں سیاست میں برداشت، تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ واقعہ کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی، اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں