اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھے گی، اسد قیصر

اسلام آباد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کرونا وائرس سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھے گی، جہاں پر بھی کوتاہی نظر آئےگی کمیٹی ایکشن لےگی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی حکومت کو مثبت تجویز دےگی، معاشی مسائل پر بھی حکومت اپنی پالیسی پارلیمانی کمیٹی کے سامنے رکھے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا ملک کرفیو کا متحمل نہیں ہو سکتا،وزیر اعظم کو عام آدمی کی فکر ہے، اس وقت بہت زیادہ ذمہ دارانہ رویوں کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں