بلاول بھٹو زرداری

پارلیمانی بالادستی اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی بالادستی اور جمہوریت کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت جبکہ پی ٹی آئی منظوری کا فیصلہ کرچکی تھی، پی ٹی آئی اور ن لیگ نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی قواعد و ضوابط کو نظرانداز کیا جائیگا، خوش ہوں تمام پارٹیاں بل کو واپس قومی اسمبلی کی کمیٹی میں بھیجنے پر متفق ہوئیں، غیر فعال رکھی جانیوالی پارلیمان قانون سازی کے لئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں