اسلام آباد (عکس آن لائن) گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہا کہ پا کستان میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ہمارا ملک باصلاحیت لوگوں سے بھرا پڑا ہے اور ایسے لوگوں کی رہنمائی کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ہوناچاہیے تاکہ وہ اپنے فن کو بروئے کار لاکر دنیابھر میں ملک کا نام روشن کر سکیں۔
