لاہور چیمبر

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ توسیع کی جائے‘لاہور چیمبر

لاہور(عکس آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کریں۔

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کرنا ضروری ہے تاکہ تاجر برادری اپنے گوشوارے باآسانی جمع کرواسکے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیموں کے انتخابات اور دیگر بہت سے مسائل کی وجہ سے بہت سے تاجر بروقت اپنی ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواسکے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں دو ماہ کی توسیع سے نہ صرف تاجر برادری کو سہولت ملے گی بلکہ پرائیویٹ پبلک سیکٹر کے متعلق ایک انتہائی مثبت سگنل بھی جائے گا۔

ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم دو ماہ توسیع کی جائے‘لاہور چیمبر” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں