اشرف بھٹی

ٹیکس دہندگان کی ستائش کی بجائے شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور/سیالکوٹ/گوجرانوالہ/حافظ آباد(عکس آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کو ٹیکس دہندگان کی ستائش کرنے کی بجائے انہیں شک کی نظر سے دیکھنے کی روش کو تبدیل کرنا ہوگا ،حکومت کی بہت سی پالیسیاں معیشت کیلئے فائدے کی بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے اور حکومت کو مشورے دینے والے اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور سمیت مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے وفود سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

تاجروں نے تجارتی مراکز میں بجلی اور ٹیلیفون کی لٹکتی ہوئی تاروں، پارکنگ او ر تجاوزات کی وجہ سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ کاروباری حالات جتنے بھی خراب ہوں لیکن تاجر باقاعدگی سے ٹیکس کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے باوجو د تاجروںکے مسائل حل کئے جاتے ہیں اور نہ انہیں کوئی سہولیات میسر ہیں، اس کے برعکس دوسرے ممالک میں ادارے ٹیکس دینے والے تاجروں سے خود رابطے کر کے ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ شناختی کارڈ سمیت دیگر پالیسیوں پر نظر ثانی کی جائے ،حکومتی ادارے ٹیکس دہندگان کی ستائش کریں تاکہ دوسرے لوگ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں