فردوس عاشق

ٹیلی سکول منصوبہ عمران خان کے تعلیمی فروغ کے وژن کا مظہر ہے،فردوس عاشق

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹیلی سکول کی نشریات کا آغاز، منصوبہ عمران خان کے تعلیمی فروغ کے وژن کا مظہر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کورونا وبا کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے،

گھر بیٹھے بچے و دیگر طالبعلم تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے، نشریات کا دورانیہ صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوگا، اول سے بارہویں جماعت تک کے طلبا مستفید ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ٹیلی سکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھائیں گے جو سکول نہیں جا پاتے، منصوبہ ملک بھر میں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا، ٹیلی سکول کی نشریات سیٹلائٹ اور اینٹیا کے ذریعے دیکھی جاسکے گی، دور افتادہ علاقوں کے بچے تدریس و تربیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں