امام الحق

ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ،دماغی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے:امام الحق

ایڈیلیڈ(عکس آن لائن )قومی ٹیم کے سلامی بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ بہت مشکل ہے جس کیلئے دماغی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پنک گیند اور ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ لمبی طرز کی کرکٹ کی بحالی کیلئے بہت اچھا ہے اور لوگوں کیلئے تفریحی کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ میں رضوان اوربابر نے بہت اچھا کھیلا جس سے ٹیم کو حوصلہ ملا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں بھرپورکم بیک کریں گے۔

امام نے کہا کہ ہمارے پاس پریکٹس کیلئے دو دن ہیں اورہم نے ڈے اینڈ نائٹ پریکٹس میچ بھی کھیلا تھا جس میں پنک گیند سے کھیلتے ہوئے کوئی دقت نہیں ہوئی۔انکا کہنا تھا کہ ہم پروفیشنل کرکٹرز ہیں اور ہمیں ہرطرح کے حالات میں کارکردگی دکھانا ہوتی ہے، ہر کسی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہوتا ہے اگر مجھے موقع ملا تو میں اچھا کرنیکی کوشش کروں گا۔سلامی بلے باز نے کہا کہ پندرہ کھلاڑیوں کے سکواڈ میں ہوں تو آپکو تیار رہنا چاہیے کیوں کہ آپکو کبھی موقع مل سکتا ہے،ہمارا بیٹنگ یونٹ بہت محنت کررہا ہے جسکے بہتر نتائج ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یاسرشاہ ورلڈ کلاس بالر ہیں اورسمتھ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، دونوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہوگا۔امام نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ خوبصورتی یہی ہے کہ ایک سیشن اچھا ہوتا ہے تو دوسرا برا ہوجاتا ہے، ہم ماضی کی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے اچھا کرنیکی کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں