وسیم اکرم

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے

کولمبو(عکس آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سری لنکن کرکٹرز وسیم اکرم سے رہنمائی لیں گے اس ضمن میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم 2 روزہ ٹریننگ پروگرام کیلیے سری لنکا پہنچ گئے۔

سری لنکا میں ٹریننگ پروگرام کے دوران وسیم اکرم 5 سیشنز منعقد کریں گے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق وسیم اکرم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری میں مصروف پلیئرز سے بھی ملیں گے۔

وسیم اکرم سری لنکا پیس اکیڈمی، ہائی پرفارمنس سینٹر اور کلب کوچز کی بھی رہنمائی کریں گے۔