واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے اعلان کیاہے کہ وہ اور ان کی ٹیم بیرون ملک امریکی افواج کی تعداد، محکمہ دفاع اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کو مختص مالی مالی بجٹ کے بارے میں جاننا چاہتی ہے تاکہ وہ شبہات سے بچ سکیں اور مناسب طریقے سے کام شروع کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ اور ان کی ٹیم کرونا وائرس کے خلاف ویکسین فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ وہ تمام امریکیوں کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان مشکلات پر قابو پا لیں گے جن کا امریکا کو سامناہے۔ ہم دنیا میں ملک کی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزارت دفاع سے متعلق بجٹ کے بارے میں واضح نظریہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی امریکا کی سرحدوں پر تباہی پھیلائی ہے۔کرونا وائرس کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا کے تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ انہوں نے کرونا ویکسین کی منصفانہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے کام کرنے کا مطالبہ کیا۔جوبائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پینٹاگان کے مقرر کردہ عہدیدار اقتدارل کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اقتدار کی منتقلی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنیسے امریکا کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی وزارت خا رجہ کی کرا چی میں ہو نے والے دہشت گرد حملے کی مذمت
- چین، سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار کانفرنس کا انعقاد
- فلسطین اسرائیل حالیہ تنازعہ کا ایک سال مکمل
- چین کی الیکٹرانک انفارمیشن مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اضافی قیمت میں 13.1 فیصد اضافہ
- چینی نا ئب وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی وفد کی سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن گروپ کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت