ویکسین

ویکسین کی ترقی مثبت ہے لیکن ابھی بہت دور جانا ہے،سربراہ عالمی ادارہ صحت

جنیوا(عکس آن لائن)عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او)نے ویکسین کے متعلق ترقی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ19کے پھیلا ؤکو روکنے کے لیے ابھی بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں ایک بریفنگ کے دوران ڈبلیو ایچ او کے ہنگامی حالتوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک مثبت نتیجہ ہے لیکن ہمیں بہت دور تک جانا ہے۔انھوں نے مزید کہا حقیقی دنیا کے ٹرائل بڑے پیمانے پر ہونے چاہیے۔ اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر 23 ویکسین بنائی جا رہی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ تیدروس ادہانوم گیبریئیسس نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین تک سبھی کی رسائی ہونی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ویکسین کی تیاری کو ایک عالمی عوامی بہتری کی افادیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں، لیکن کچھ الٹ سمت میں جا رہے ہیں۔

اگر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوتا تو حقیقت میں یہ ان کی ملکیت ہو گی جن کے پاس پیسہ ہے اور جو اسے نہیں خرید سکتے یہ انھیں نہیں ملے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ جبکہ ویکسین پر تحقیق جاری ہے، ہمیں اب زندگیاں بچانی ہیں۔ہمیں ویکسین کی تحقیق میں تیزی جاری رکھنی چاہیئے، جبکہ جو آلات ہمارے پاس موجود ہیں ان سے مزید کچھ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں