کراچی (عکس آن لائن) اداکارہ وینا ملک پاکستان میں صدارتی نظام کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ وینا ملک نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ گزشتہ 18 گھنٹے سے صدارتی نظام کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے، میرے کپتان عمران خان عوام کی آخری امید آپ ہو کیوں کہ یہ فرسودہ نظام کبھی بھی نیا پاکستان نہیں بننے دے گا۔ اس نظام کو بدلو عوام آپکو مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھو۔
وینا ملک نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کو ایک مضبوط صدر دیکھنا چاہتی ہے، آپ اسلام کا نظام لاکر اسلامی ریاست کی بنیاد رکھیں۔ وینا ملک نے ایک اور ٹویٹ میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں منگلا، خان پور، واسک، راول، سملی، تربیلا اور حب ڈیمز صدارتی نظام میں بنے لیکن موجودہ پارلیمانی نظام میں ایک بھی ڈیم نہیں بنا کیونکہ ڈیم بنتا تو پھر آف شور کمپنیاں، اسٹیل ملیں، شوگر ملیں کیسے بنتیں؟۔