ویسٹ اندیز ٹیم

ویسٹ اندیز ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی

جمیکا (عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کریگی جہاں وہ سری لنکا کے خلاف تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم 10 فروری کو سری لنکا پہنچنے کے بعد میزبان ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل پہلا ٹور میچ 17 فروری جبکہ دوسرا ٹور میچ 20 فروری کو کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 22 فروری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، دوسرا ون ڈے میچ 26 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں