اسرائیلی وزیراعظم

وکیل پرمنی لانڈرنگ کا الزام ، اسرائیلی وزیراعظم کی مشکلات میں مزیداضافہ

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے وکیل پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہونیکے بعد نیتن یاھو کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔العربیہ ٹی ویکے مطابق اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزیراعظم نیتن یاہو کے وکیل نے جرمنی کی کمپنی ٹیسن کرپ سے آبدوزیں خریدنے کے سودے میں منی لانڈرنگ کی ہے جس پران کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے میں دو دیگر افراد کے ساتھ بدعنوانی کے الزامات دائر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ان میں سے ایک اہم کاروباری شخصیت ہے جو اسرائیل میں جرمن کمپنی کی نمائندگی کرتا ہے جب کہ دوسرا اسرائیلی بحریہ کا سابق عہدیدار تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں