وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی،تیاریاں مکمل

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پرمنتقل کرنیکی تیاریاں،وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی۔ذرائع کے مطابق تمام کابینہ ارکان کوٹیبلیٹس فراہم کردیئے گئے،

کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، کاغذی استعمال ختم اورپرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں