لاہور (عکس آن لائن) متحد ہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا یہ کہنا کہ ’’وفاقی کابینہ نے اقلیتی کمیشن کا حتمی فیصلہ نہیں کیا ‘‘
در اصل تجاہل عارفانہ ہے ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنو نیئر عبداللطیف خالد چیمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ بین الا لقوامی ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن فار مینارٹیز میں قادیانی نمائندگی فائنل ہوئی لیکن دینی حلقوں کی جانب سے بر وقت نوٹس لینے پر وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کو پسپائی کا اعلان کرنا پڑا حالانکہ سرکاری دستاویزات میں سارا ریکارڈ موجود ہے،عبداللطیف خالد چیمہ نے مسلم لیگ (ق ) کی قیادت کی طرف سے اس مسئلہ پر دو ٹوک اور جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ چوہدری برادران اور (ق) لیگ عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔
انہوں نے دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی درخواست کی کہ وہ بھی اس مسئلہ پر اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ حکومت براہ راست صورت کی وضاحت کرے تاکہ ابہام ختم ہواور یہ بھی بتایا جائے کہ ایسا کیوں ہوا انہوں نے کہا کہ قادیانی اپنی متعینہ آئینی حیثیت ماننے سے مسلسل انکاری ہیں اور ریاست کی ریٹ کو چیلنج کررہے ہیں اس بنا پر وہ ریاست کے باغی ہیں اور ان سے باغیوں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے ۔