وفاقی ٹیکس محتسب

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی کیسز پر ایف بی آر کے ممبران کو طلب کر لیا

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی کیسز پر فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے ممبران کو طلب کر لیا جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا نے واضح کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کےلئے مشکلات کا باعث بننے والے افسران کے خلاف ادارہ حرکت میں آ ئے گا ۔

پاکستان ٹیکس بار کے صدر آفتاب ناگرہ، سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمان زبیری ، نائب صدر سہیل اختر ، جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد ، سیکرٹری اطلاعات شہباز صدیقی ،شہباز قادر اور دیگر ممبران نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا سے لاہور میں ملاقات کی ۔ پاکستان ٹیکس بار کے وفد کی جانب سے ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل ،ایف بی آر کے افسران کے رویو ں اور کیسز کو جان بوجھ کر التواءمیں رکھنے کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر کسٹمز اپیلوں ، ٹربیونلز اور ریٹرنزکے بروقت نہ آنا اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پاکستان ٹیکس بار کے عہدیداروں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کاادارہ ٹیکس دہندگان کی داد رسی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا سکتا ہے ، کچھ عرصے سے جو سو موٹو لئے گئے ہیں ان پر وفاقی ٹیکس محتسب ادارے کا مورال بلند ہوا ہے ۔

2 ارب 60کروڑ ٹیکس ادا کرنے والے 12ہزار افراد جو کہ ایسٹ ڈیکلریشن سکیم 2019ءمیں ٹیکس ادا کر چکے ہیں لیکن ایف بی آر کے سسٹم آئرس کے ڈاﺅن ہونے کی وجہ سے ریٹرنزفائل نہیںہو سکیں تھیں اور وہ کیسز آج تک التواءکا شکار ہیں ۔پاکستان ٹیکس بار کی نشاندہی پر وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا نے سو موٹو لیتے ہوئے ممبر ان لینڈ ریونیو(آپریشنز)،ممبر لیگل،ممبر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی کو طلب کرلیا ہے ۔

اس موقع پر مشتاق سکیھرا کا کہنا تھاکہ ٹیکس دہندگان کو سستا اور فوری آسان انصاف فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے ، ایف بی آر کے افسران حکومت کے نہیں ریاست کے ملازم ہیں جو قانون کے پابند ہیں ،جو افسران قانون سے ہٹ کر کے ٹیکس دہندگان کو پریشان کریں گے پاکستان ٹیکس محتسب کا ادارہ اس پر حرکت میں آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں