عمر ایوب

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے غازی کے مختلف علاقہ جات کی سڑکوں کیلئے 10 کروڑ کا فنڈ جاری

ہری پور(عکس آن لائن )وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی جانب سے تحصیل غازی کے مختلف علاقہ جات کی خستہ حال سڑکوں کیلئے 10 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کر دیا گیا ہے، وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے احکامات پر سی این ڈبلیو کی متعلقہ ٹیم نے تحصیل غازی کے علاقہ قاضی پور، حسن پور، الدو، ڈھیرہ دوستم اور جھامرہ کا دورہ کر کے سڑکوں کی ازسرنو تعمیر کیلئے سروے مکمل کیا۔

وفاقی وزیر کے سیکرٹری ساجد خان بھی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ جھامرہ میں ملک محمد افضل کی جانب سے مقامی سطح پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان جھامرہ نے بھرپور شرکت کی اور سروے سے قبل دعائے خیر کی گئی۔ چیئرمین زبیر خان اور ملک محمد افضل سمیت دیگر افراد نے اس موقع پر کہا کہ بجلی و سوئی گیس سمیت دیگر عوامی محرومیوں کے خاتمہ کیلئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی خدمات قابل قدر ہیں جس پر تحصیل غازی کے عوام انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں