وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ، مہنگائی میں اضافہ

کاروبار (عکس آن لائن ) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ میں کہا ہے کہ اگست کے آخری ہفتے مہنگائی میں 0.80 فیصد اضافہ ہو، جس کے بعد مہنگائی کی شرح 9.47 فیصد تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات نےکہا تھا کہ جولائی 2020 میں مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد تھی جب کہ اگست 2019 میں مہنگائی کی شرح 10.5 فیصد ہو گئی تھی۔ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی،جبکہ ایک ہفتے میں 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اگست میں ماہانہ بنیاد پر چینی 13.53 فیصد اور گندم 12 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر ، پیاز ،دال چنا اور دال مونگ کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اسی طرح گڑ، آلو، تازہ دودھ اور دھی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ لہسن، چکن، انڈے، ایل پی جی مہنگے ہوئے۔ چینی 87 پیسے فی کلو مزید سستی ہوئی۔ گندم، آٹا اور چاول کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کیلے، دال مسور، دال ماش سستے ہوئے۔ مٹن، بیف، خشک دودھ، ملبوسات اور چائے کے نرخ برقرار رہے۔ پیٹرول، ڈیزل، مٹی کا تیل، بجلی اور گیس کے نرخ برقرار رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں