علی محمد خان

وزیراعظم، وزیردفاع اور وزیراطلاعات سب ہارے ہوئے لوگ ہیں،علی محمد خان

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا، عوام جس کو ووٹ دیتی ہے اس کو مانیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ ہم نے سیاسی بات کی ہے کسی ادارے کے خلاف نہیں، ماضی میں شیخ مجیب کو ووٹ پڑا تھا۔ نتیجہ کیا نکلا؟ ہماری بات اب بھی سیاسی ہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر یقین کرتے ہیں تو مینڈیٹ والوں کو آنے دیں، کوئی اس ملک میں غدار نہیں سب محب وطن ہیں۔