بیجنگ (عکس آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف دورہ چین کے موقع پر گریٹ ہال آف پیپل پہنچے جہاں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گریٹ ہال آف پیپل پہنچنے پر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی ہم منصب لی چیانگ سے اپنے وفد کا تعارف کرایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر افراد استقبالیہ تقریب میں موجود تھے۔