وزیراعظم

وزیراعظم کی حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد،عالم اسلام کےلئے خصوصی دعاﺅں کی اپیل

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کے لیے خصوصی دعاﺅں کی اپیل کی ہے،ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔

اللہ تعالی کے عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں،وزیر اعظم شہباز شریف نے حج کے دن کی اہمیت کے پیش نظر دعا کی کہ اللہ تعالی آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے۔ ہمیں بہ حیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں